پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 15 روزہ ورچوئل مذاکرات کے باوجود اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان 15 روزہ ورچوئل مذاکرات کے باوجود اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہو سکا۔ تاہم، مذاکرات مزید چند روز تک جاری رہیں گے جبکہ آئی ایم ایف نے فروری 2026 کے اختتام تک پروگرام پر عمل درآمد کو مجموعی طور پر وعدوں کے مطابق قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلے آف مرحلے میں ایلکس ہیلز کے ٹیم کو چھوڑ کر جانے کی وجہ سامنے آگئی

ماحولیاتی و اصلاحاتی ایجنڈا

ایکسپریس نیوز کے مطابق، آئی ایم ایف کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور ماحولیاتی لچک بڑھانے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر خاطر خواہ پیش رفت کی ہے اور آر ایس ایف کے تحت متعدد اصلاحاتی اقدامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سکوئیڈ گیم اسٹار کو ہراسانی کے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا

توانائی کی قیمتوں اور مالی دباؤ

آئی ایم ایف نے عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور مالی دباؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مزید مذاکرات آئندہ چند روز تک جاری رہیں گے تاکہ ان کا حتمی نتیجہ جلد سامنے لایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: درخواست مسترد: کے الیکٹرک کے بلوں میں ٹیکس وصولی کیخلاف

ای ایف ایف پروگرام کی پیش رفت

آئی ایم ایف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کے تیسرے جائزے اور آر ایس ایف کے دوسرے جائزے پر بات چیت کے دوران خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے اور مذاکرات جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ کے خدشات، نیا ٹیکس لگائے جانے کا امکان، آئی ایم ایف سے اجازت طلب

مہنگائی پر کنٹرول

اعلامیے کے مطابق، آئی ایم ایف وفد نے مہنگائی قابو میں رکھنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ پروگرام پر عمل درآمد مجموعی طور پر وعدوں کے مطابق رہاہے، مالیاتی خسارہ کم کرنے اور پبلک فنانس مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 100 دن جیل میں قید رہنے کے بعد وی لاگ بنانا بھول گیا تھا، معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا اعتراف

آئی ایم ایف مشن کی سربراہ کا بیان

آئی ایم ایف مشن کی سربراہ ایوا پیٹرووا نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان 25 فروری سے 11 مارچ تک ورچوئل مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد سے توانائی شعبے میں اصلاحات اور کارکردگی بہتر بنانے پر بھی مذاکرات ہوئے، سماجی تحفظ، صحت اور تعلیم کے اخراجات بڑھانے پر معاشی ٹیم سے گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

موسمیاتی تبدیلی اور مشرق وسطی کے اثرات

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکام کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اصلاحاتی اقدامات میں پیش رفت کی گئی ہے اور مشرق وسطیٰ کے تنازع کے پاکستانی معیشت پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے درمیان رابطہ، کیا بات ہوئی؟ جانئے

آئندہ کی پالیسیاں

ایوا پیٹرووا نے کہا کہ فروری 2026 کے اختتام تک ای ایف ایف پروگرام پر عمل درآمد مجموعی طور پر حکومت کے وعدوں کے مطابق رہا۔ آئندہ کی پالیسیوں پر بھی خاصی پیش رفت ہوئی، جن میں مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے سرکاری مالیات کو مستحکم کرنا، مہنگائی کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مقررہ ہدف کے اندر رکھنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنا، اور توانائی کے شعبے کی پائیداری بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کو آگے بڑھانا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد تیار ہو جاؤ! پاک ویلز کار میلہ آ رہا ہے – اپنی گاڑی آج ہی رجسٹر کروائیں!

معاشی نمو اور ساختی اصلاحات

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ معاشی نمو کو تیز کرنے کے حکومتی ہدف کے پیش نظر ساختی اصلاحات کو مزید گہرا کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی، اس کے ساتھ ساتھ سماجی تحفظ کو مضبوط بنانے اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں اخراجات میں دوبارہ اضافہ کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے۔

آخری نوٹ

آئی ایم ایف کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور مالی دباؤ پر تشویش ہے۔ واضح رہے کہ اگر یہ جائزہ کامیابی سے مکمل ہو جاتا ہے تو پاکستان ای ایف ایف کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر اور آر ایس ایف کے تحت تقریباً 20 کروڑ ملین ڈالر اپریل کے آخر تک ملنے کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...