کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کا بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ساری زندگی کسی منصب پر نہیں رہتا، میں گونگا بہرا یا ڈمی گورنر نہیں تھا نہ رہنا چاہتا ہوں۔ کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نامعلوم ملزمان کا ہدایتکارہ سنگیتا سے شوٹنگ کے دوران بھتہ کا مطالبہ
لاہور قلندر کے ساتھ مفاہمتی یاداشت
گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آج لاہور قلندر کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت نوجوانوں کو لاہور قلندر کی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حنا پرویز بٹ وہاڑی پہنچ گئیں، عدالت میں فائرنگ سے زخمی خاتون اور پولیس اہلکاروں کی عیادت کی
میرے عزم کا اظہار
گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، یہ خبر سن کر کہیں دبک نہیں گیا۔ میں نے میڈیا کا سامنا کیا۔ گورنر ہاؤس آکر وعدہ کیا تھا کہ کام کرنا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور تمام شراکت داروں کا شکریہ، اب ہدف کیا ہونا چاہیے؟
گل پلازہ کے معاملے پر رائے
ان کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کے لیے آواز اٹھانے پر سزا دی جا رہی ہے تو دے دیں، گورنر ہاؤس میں شروع ہونے والے کام جاری رہنا چاہئیں، کراچی میں میرا گھر سب کے لیے حاضر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کی ثالثی، چین کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کا اعلان
آخری افطار اور تعلیم کا مستقبل
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں لوگوں کے لیے میری یہ آخری افطار ہے، آئی ٹی کی تعلیم لینے والے 50 ہزار بچوں کا کیا مستقبل ہو گا یہ نئے گورنر جانتے ہیں۔
شکریہ اور خاموشی
گورنر سندھ نے کہا ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ جنہوں نے مجھے گورنر نامزد کیا، کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں۔








