فیلڈ مارشل کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم اور سپہ سالار کی مشترکہ ملاقات

گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کے حوالے سے میڈیا میں جاری کی گئیں تصاویر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو افواج پاکستان کے Combat Dress میں دیکھا گیا، جو انتہائی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

جنگی لباس کا انتخاب

عمومی طور پر بیرون ملک دوروں کے دوران سپہ سالار Ceremonial لباس زیب تن کرتے ہیں۔ لیکن اس ملاقات کے دوران سپہ سالار کا Combat Dress میں ہونا پاکستان کی اپنے دیرینہ برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار ہے۔

پاکستان کا عزم اور تیاری

یہ اس عزم کا اعادہ ہے کہ پاکستان اپنے دیرینہ تعلقات اور دفاعی معاہدے کے تناظر میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔ پاکستان تیار ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...