قانون کے مطابق رن آؤٹ تھے لیکن سپورٹس مین شپ کے لحاظ سے مجھے افسوس ہوا،، بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں سلمان آغا کے رن آؤٹ پر رمیز راجہ کا تبصرہ

بنگلہ دیشی کپتان کی سپورٹس مین سپرٹ پر سوالات

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) 3 میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیشی کپتان مہدی حسن نے سپورٹس مین سپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران کے اندر اتنی گہرائی تک رسائی کیسے حاصل کی؟

متنازعہ واقعہ کا پس منظر

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میں پاکستانی اننگز کے 39ویں اوور میں یہ منفرد واقعہ پیش آیا۔ سپنر مہدی حسن کی گیند پر محمد رضوان نے دفاعی انداز میں سیدھا شاٹ کھیلا، اس دوران گیند بولر کی جانب گئی اور اس کے پاؤں سے ٹکرائی۔ اس اثنا میں سلمان علی آغا، جو نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے تھے، کریز سے باہر آچکے تھے۔ سلمان نے کریز سے باہر رہتے ہوئے ہی گیند اٹھاکر مہدی حسن کو واپس دینے کی کوشش کی، تاہم گیند مہدی حسن نے سلمان سے پہلے لپکی اور وکٹوں پر مار دی، سلمان بدستور کریز سے باہر موجود تھے۔ تھرڈ امپائر سے رجوع کیا گیا جنہوں نے سلمان آغا کو آؤٹ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بشارالاسد کا طیارہ ریڈار سے غائب، کیا اسے تباہ کردیا گیا؟ برطانوی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

سلمان علی آغا کا رد عمل

پویلین لوٹتے ہوئے سلمان علی آغا نے شدید غصے کا اظہار کیا جس پر بنگلہ دیشی وکٹ کیپر لٹن داس بھی ناراض دکھائی دیے، لیکن محمد رضوان، امپائر اور ساتھی کھلاڑیوں نے اُنہیں سمجھا بجھا کر اُن کا غصہ ٹھنڈا کیا۔ سوشل میڈیا پر اس متنازع رن آؤٹ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے بنگلہ دیشی کپتان پر تنقید کی گئی اور اسے سپورٹس مین سپرٹ کے خلاف قرار دیا۔

ماہرین کی رائے

پاکستان اور بنگلہ دیش میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ نے سلمان آغا کی متنازع آؤٹ ہونے کی صورتِ حال پر اظہارِ خیال کیا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ تکنیکی قوانین کے مطابق وہ واقعی رن آؤٹ تھے، لیکن سپورٹس مین شپ کے لحاظ سے مجھے افسوس ہے کہ انہیں بہت بڑا دھچکا لگا۔ وہ گیند اٹھا کر بولر کو واپس کرنے ہی والے تھے، مگر بولر نے رن آؤٹ کا موقع دیکھ لیا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...