جو ردائے نور ہے مستقل۔۔یہی طاق راتوں کی شان ہے
جو ردائے نور ہے مستقل
جو ردائے نور ہے مستقل۔۔یہی طاق راتوں کی شان ہے
میرے زخمِ دل ہوئے مندمل یہی طاق راتوں کی شان ہے
یہ بھی پڑھیں: رواں سال کی پہلی سہ ماہی، سعودی معیشت میں بھاری اضافہ، شرح نمو کیا رہی؟
تازگی و بندگی
یہ جو جسم و جاں میں ہے تازگی۔یہ جو خوب تر ہوئی بندگی
یہ جو روح اب نہیں مضمحل یہی طاق راتوں کی شان ہے
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ائیر فورس کی جانب سے گرائے گئے بھارتی جنگی طیاروں کے پائلٹس کی تفصیلات بالآخر سامنے آگئیں
رہِ آگہی
رہِ آگہی کے ہیں در کھلے۔۔لگے زنگ دل کے دھلے دھلے
لگیں رب سے رابطے متصل۔۔یہی طاق راتوں کی شان ہے
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی بجٹ میں عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونیکا امکان
بندھیں ہچکیاں
بندھیں ہچکیاں جو قیام میں۔۔جو رکوع رکے ہیں سلام میں
جو دعا ہے توبہ پہ مشتمل۔۔یہی طاق راتوں کی شان ہے
فضائے شب
ہو فضائے شب بھی خنک خنک۔۔۔کوئی چاپ سی ہو فلک فلک
نظر آئے موسمِ معتدل۔۔یہی طاق راتوں کی شان ہے
کلام: سیدہ صائمہ کامران








