شجاعت ہاشمی کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات و ثقافت کا تعزیتی بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینیئر اداکار شجاعت ہاشمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں عظمیٰ بخاری نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شجاعت ہاشمی کی فن و ثقافت کے شعبے کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے دو ٹوک مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے، چین سے دوستی بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے: عالمی جریدہ
شجاعت ہاشمی کی فن کی تعریف
انہوں نے کہا کہ شجاعت ہاشمی ایک باصلاحیت اور منجھے ہوئے اداکار تھے جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔ شجاعت ہاشمی کی فنی خدمات اور کردار نگاری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ان کا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔
پنجاب حکومت کا اظہار ہمدردی
پنجاب حکومت اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔








