بنگلادیش کے خلاف متنازعہ رن آؤٹ، سلمان علی آغا کا ردعمل سامنے آگیا

سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ پر ردعمل

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں متنازع رن آؤٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مخالف کھلاڑی کی جگہ ہوتے تو بالکل مختلف فیصلہ کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کو آزاد و خودمختار ریاست تسلیم کیا جائے، پاکستان علماء کونسل

بنگلا دیش کے کپتان کا اقدام

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے آغا سلمان کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کردیا تھا جس پر پاکستانی بیٹر نے میدان سے باہر جاتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ سابق پاکستانی کرکٹرز رمیز راجا اور حمد حفیظ نے بھی بنگلا دیش کے کپتان کی اس حرکت کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا تھا اور اس عمل پر مہدی حسن کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا کا بیان

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں آغا سلمان نے کہا کہ قانون کے مطابق میران رن آؤٹ درست تھا لیکن میرے خیال میں اس موقع پر اسپورٹس مین اسپرٹ کو ترجیح دینی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اس صورتحال میں ہوتے تو شاید مختلف فیصلہ کرتے، انہیں لگا تھا گیند پیڈ اور بیٹ سے لگنے کے بعد ڈیڈ ہو چکی ہے، اسی لیے وہ گیند ڈیڈ سمجھ کر واپس بولر کو دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

میچ کے حالات

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان نے 47.3 اوورز میں 274 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری تھی کہ بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔ بارش کے بعد میچ شروع ہوا تو بنگلا دیش کو 32 اوورز میں 243 رنز کا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم 23.3 اوورز میں 114 رنز بنا سکی اور پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 128 رنز سے کامیاب ہو گیا۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا。

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...