مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال :حماس نے ایران اور خطے کے ممالک سے اہم اپیل کر دی
غزہ میں حالات کی کشیدگی
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران اور خطے کے ممالک سے اہم اپیل کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سیریز میں آسٹریلیا کی عدم دلچسپی اور رضوان کے باؤلرز کو تاریخ بدلنے کا ایک اور موقع
ایران کی جانب سے اپیل
تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران پر زور دیا کہ وہ ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانا بند کر دے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے باجوڑ دھماکے کے شہید اسسٹنٹ کمشنر سے متعلق اہم انکشاف کر دیا
جھڑپوں کی روک تھام کی ضرورت
’’جنگ‘‘ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ حماس نے کہا کہ ایران کو جارحیت کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، ایران بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہر ممکن طریقے سے جارحیت کا جواب دے سکتا ہے۔
خطے کے ممالک سے تعاون کی اپیل
ایرانی بھائیوں سے بھی درخواست ہے کہ پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔ خطے کے تمام ممالک سے اپیل ہے کہ اس جارحیت کو روکنے میں تعاون کریں۔ خطے کے ممالک باہمی بھائی چارے کے رشتوں کو برقرار رکھنے کے لیے تعاون کریں۔








