خوشاب میں سابق شوہر نے مبینہ طور پر خاتون کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، 26 سالہ خاتون جاں بحق
خوشاب میں خوفناک واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خوشاب میں سابق شوہر نے مبینہ طور پر خاتون کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں 26 سالہ چمن بتول جان کی بازی ہار گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ؛نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2لیویز اہلکار جاں بحق
حکومتی کارروائی
افسوسناک واقعے پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لیا، اور ڈی پی او خوشاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: ساری دنیا کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز ہیں، اللہ ہماری امن کوششوں میں برکت ڈالے اور پاکستان کو سرخرو کرے، خواجہ آصف
پولیس کی بروقت کارروائی
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان بابر عباس اور طاہر عباس کو حراست میں لے لیا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اصل حقائق مکمل تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔ متوفیہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے پی ایف ایس اے ٹیم بھی طلب کر لی گئی ہے۔ خواتین کے خلاف اس نوعیت کے سنگین جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔
حکومتی عزم
شفاف تفتیش کے ذریعے ذمہ دار عناصر کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی، متاثرہ خاندان کو قانونی اور ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارے عزم کا حصہ ہے۔








