مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی جائے اور بات چیت کے راستے دوبارہ کھولے جائیں: پوپ لیو
پوپ لیو چہاردہم کا خطاب
ویٹی کن (مانیٹرنگ ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے ویٹی کن میں ہفتہ وار دعائیہ خطاب میں کہا ہے کہ 2 ہفتوں سے مشرقِ وسطیٰ کے لوگ جنگ کے ہولناک تشدد کا شکار ہیں۔ جنگ بندی کی جائے اور بات چیت کے راستے دوبارہ کھولے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ، آئندہ حکمت عملی سے متعلق اہم ہدایت کردی
بے گناہ لوگوں کی حالت
پوپ لیو نے کہا کہ ہزاروں بے گناہ لوگ مارے گئے اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔ سکولوں، ہسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر حملوں میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے ساتھ میری دعائیں ہیں۔ بحران کے ذمہ داروں سے اپیل ہے کہ جنگ بندی کی جائے اور بات چیت کے راستے دوبارہ کھولے جائیں۔
تشدد کے اثرات
پوپ لیو چہاردہم کا مزید کہنا تھا کہ ’’تشدد کبھی بھی مطلوبہ انصاف، استحکام اور امن نہیں لاسکتا۔‘‘








