ٹرمپ کی آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز بھیجنے کی اپیل، جاپان، برطانیہ اور آسٹریلیا کا انکار
جاپان، برطانیہ اور آسٹریلیا کا انکار
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز بھیجنے کی اپیل پر جاپان، برطانیہ اور آسٹریلیا نے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا: شہبازشریف
ٹرمپ کا مطالبہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز بھیجنے کے مطالبے پر جاپان اور برطانیہ نے جواب دیا ہے کہ وہ وہاں بحری جنگی جہاز نہیں بھیجیں گے، جبکہ آسٹریلیا نے بھی اسی طرح کا موقف اختیار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے لائی گئی ٹویوٹا ٹنڈرا، بجٹ کے بعد قیمت بھی کم ہو گئی۔
برطانوی وزیراعظم کا بیان
وزیراعظم کیئر اسٹیمر نے کہا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز نہیں بھیجے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال مزید سنگین، بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو سیلاب کے خطرے سے آگاہ کر دیا
جاپان کا موقف
جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز بھیجنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ٹوکیو کے پاس آئل ٹینکروں کی حفاظت کے لئے بحری جہاز بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور وہ قانونی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
آسٹریلیا کا عدم شرکت کا اعلان
آسٹریلوی وزیر ٹرانسپورٹ کیتھرین کنگ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور آسٹریلیا آبنائے ہرمز سے متعلق کسی مشن کا حصہ نہیں بنے گا۔








