پاکستان کی حکومت اور عوام کا بھرپور حمایت پر تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کے لئے پیغام
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کا بیرونی جارحیت کے خلاف بھرپور حمایت پر تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پاکستان کی حمایت کا اظہار
سید عباس عراقچی نے ایکس پر لکھا ہے کہ ان بابرکت، الٰہی اور روحانی دنوں اور گھڑیوں میں، میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے امریکہ اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں عوام اور حکومتِ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔
ان بابرکت، الٰہی اور روحانی دنوں اور گھڑیوں میں،
میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے امریکہ اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں عوام اور حکومتِ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) March 16, 2026
ایران کی علاقائی سالمیت کا دفاع
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔
ٹرمپ کے دعووں کا جواب
قبل ازیں عباس عراقچی نے ٹرمپ کا دعویٰ رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے کسی سے مذاکرات کے لیے رابطہ نہیں کیا، ایران سعودی عرب پر حملوں میں ملوث نہیں، امریکا کے لوکس ڈرون ایرانی ڈرون شاہد کی نقل ہیں، وہی عرب ممالک کو نشانہ بنا رہے ہیں، امریکا نے ایرانی دعوے کی تردید کی ہے۔








