مارچ کی پیٹرولیم ضروریات مکمل طور پر محفوظ کرلی گئیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے مارچ کی پیٹرولیم ضروریات مکمل طور پر محفوظ کرنے کی نوید سنا دی۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت پیٹرولیم کی نگرانی سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں ایندھن کے وافر ذخائر اور سپلائی چین سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا

پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ صورتحال

کمیٹی نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر خام تیل اور ریفائن شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قومی ذخائر پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں درآمدی انتظامات اور سپلائی چین کی لاجسٹکس کے بارے میں بتایا گیا اور کہا گیا کہ ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے ملک کی پوزیشن تسلی بخش ہے۔ مارچ کی پیٹرولیم ضروریات مکمل طور پر محفوظ کرلی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے یوٹرن لیا، لطیف کھوسہ

مستقبل کے منصوبے

بریفنگ میں کہا گیا کہ سپلائی انتظامات کی بنیاد پر اپریل کے وسط تک ایندھن کی دستیابی یقینی ہے، اور اپریل کے آخر تک دستیابی یقینی بنانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ مارچ کے دوران خام تیل اور اہم پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، جبکہ اپریل کے لئے بھی فراہمی یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے۔ عالمی منڈی سے سپلائی کے مزید ذرائع تلاش کیے جارہے ہیں۔

حکومت کی کوششیں

اس موقع پر وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت پیٹرولیم کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانے کیلئے مکمل متحرک ہے۔ پیٹرولیم کے موجودہ ذخائر اور سپلائی کی صورتحال مستحکم ہے، اور گھبراہٹ میں خریداری یا غیرضروری ذخیرہ اندوزی کی کوئی ضرورت نہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...