حکیم شہزاد نے اپنی پانچویں شادی کی تصدیق کر دی ، ویڈیو بھی جاری کر دی
حکیم شہزاد کی پانچویں شادی کی تصدیق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرحوم عامر لیاقات کی بیوہ دانیہ شاہ سے چوتھی شادی کرنے والے حکیم شہزاد نے اپنی پانچویں شادی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے نئی نویلی دلہن کے ساتھ ویڈیو بنا کر شیئر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات آسان شکار نہیں ہے، اماراتی صدر کا ایران جنگ کے بعد عوامی سطح پر پہلا بیان
ویڈیو میں سوالات و جوابات
تفصیلات کے مطابق، حکیم شہزاد نے نئی اہلیہ سے گاڑی میں پچھلی سیٹ پر بیٹھ کر بنائی گئی ویڈیو میں پوچھا کہ آپ سے شادی پر تنقید کی جا رہی ہے کہ 9ویں جماعت کی لڑکی سے شادی کر لی، آپ اُن کو کیا جواب دیں گی؟ جس پر نئی نویلی دلہن کا کہنا تھا کہ میں کسی کو جواب دینے کی پابند نہیں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کی عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی درخواست دائر
رضامندی سے شادی کی وضاحت
پھر حکیم شہزاد پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کے ساتھ شادی میں زبردستی کی گئی ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرے ساتھ کسی قسم کی کوئی زبردستی نہیں ہوئی، شادی میری رضا مندی ہوئی، میری شادی میں میرے والدین شریک تھے بلکہ انہوں نے مجھے پیار دے کر رخصت کیا ہے۔
شادی کے فوائد اور تعلق
حکیم شہزاد پوچھتے ہیں کہ آپ کو مجھ سے شادی کرکے کیا فائدہ ہوا؟ جس پر وہ جواب دیتی ہیں کہ ایک ساتھ نبھانے والا پارٹنر مل گیا ہے، میں بہت ضدی اور بدتمیز ہوں، یہی مجھے برداشت کر سکتے تھے اور کر رہے ہیں۔
Hakeem Shahzad Loha Paar posted a recent video on social media with his 5th wife, in which she says that she consented to this marriage pic.twitter.com/cKPxu9gbaM
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) March 16, 2026








