ایران جنگ پر امریکی انسدادِ دہشت گردی کے اعلیٰ عہدیدار کا استعفیٰ

انسدادِ دہشت گردی کے عہدیدار کا استعفیٰ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ میں انسدادِ دہشت گردی کے اعلیٰ ترین عہدیدار نے ایران کے ساتھ جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور صدر پر زور دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا فیصلہ واپس لیں.

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

ایران کے بارے میں خط

بی بی سی نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پوسٹ کیے گئے ایک خط میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے کہا کہ ایران سے امریکہ کو "کوئی فوری خطرہ" لاحق نہیں تھا.

یہ بھی پڑھیں: ہماری ٹیم میں بہت سارے آل راؤنڈر ہیں لیکن نہ تو وہ بولنگ کر رہے ہیں نہ ہی اچھی بیٹنگ : راشد لطیف بھی کھل کر بول پڑے

ٹرمپ انتظامیہ پر الزامات

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے "یہ جنگ اسرائیل اور اس کی طاقتور امریکی لابی کے دباؤ پر شروع کی ہے." 45 سالہ کینٹ امریکی اسپیشل فورسز اور سی آئی اے کے تجربہ کار اہلکار ہیں جن کی اہلیہ نیوی کرپٹولوجک ٹیکنیشن شینن کینٹ، 2019 میں شام میں ایک خودکش دھماکے میں ماری گئی تھیں.

غلط معلومات کا انکشاف

کینٹ نے الزام لگایا کہ "اعلیٰ سطح کے اسرائیلی حکام" اور بااثر امریکی صحافیوں نے ایسی "غلط معلومات" پھیلائیں جس کی وجہ سے ٹرمپ نے اپنے "امریکہ فرسٹ" (پہلے امریکہ) کے منشور کو کمزور کیا. خط میں مزید کہا گیا کہ "اس پروپیگنڈے کو آپ کو یہ یقین دلانے کے لیے استعمال کیا گیا کہ ایران امریکہ کے لیے ایک فوری خطرہ بن چکا ہے. یہ ایک جھوٹ تھا."

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...