اسرائیلی صدر نے نئے ایرانی بیلسٹک میزائل کو بڑا چیلنج قرار دے دیا
اسرائیلی صدر کا اہم بیان
تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے نئے ایرانی بیلسٹک میزائل کو بڑا چیلنج قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تل ابیب میں 6 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد والے نئے میزائل تباہی کا سبب بن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی ثناء اللہ نے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں تین سالوں کے دوران اضافے کی تفصیل بتا کر وزیراعظم کے کوآرڈینٹر رانا احسان افضل کو لا جواب کر دیا
ایرانی ٹی وی کا دعویٰ
دوسری جانب ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے میں پہلے کبھی نہ استعمال ہونے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ تازہ حملوں میں تل ابیب کے 8 علاقوں میں تباہی پھیلی، اور کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہوئی۔ 4000 قابض آبادکاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ اسرائیلی دارالحکومت میں ٹرین سروس غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردی گئی ہے، اور بن گورین ایئرپورٹ پر ری فیولنگ طیاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی فوج کا بیان
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد خطے میں امریکا کے بغیر نیا توازن قائم ہوگا۔ وزارت دفاع کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 600 امریکی فوجی ہلاک کیے جاچکے ہیں۔








