حکومت نے اسلام آباد میں عیدالفطر پر صارفین کو فائیو جی سروس کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا

عیدالفطر پر فائیو جی سروس کا آغاز

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے اسلام آباد میں عیدالفطر پر صارفین کو فائیو جی سروس کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر وفاقی دارالحکومت کے چند علاقوں میں شہری عید پر تیز ترین انٹرنیٹ سے مستفید ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت 28 اور 10 مئی کے دن کو کبھی نہیں بھولے گا: عظمیٰ بخاری

پی ٹی اے کی جانب سے فائیو جی لائسنس کا اجراء

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام کمپنیوں کو کل فائیو جی لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور لائسنس کے اجراء کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر یعقوب کو علوم پر بہت دسترس حاصل ہے، کالا باغ ڈیم کے حق میں مضبوط دلائل دیتے ہیں، اس موضوع پر ان کی کئی کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں

بینک گارنٹی اور لائسنس کی شرائط

پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو فائیو جی لائسنس کل جاری کر دیا جائے گا۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے پی ٹی اے کو بینک گارنٹی جمع کروا دی ہے، اور لائسنس کے اجراء کی صورت میں کمپنیاں عیدالفطر پر 5جی سروس شروع کرسکیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک ساتھ لائسنس کا اجراء کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو نا انصافی کرے گا عوام ان کے گھروں میں گھسے گی:شاندانہ گلزار

نئی ٹیکنالوجی کے فوائد

فائیو جی اسپیکٹرم خریدنے والی ہر کمپنی 15 ملین ڈالرز کی بینک گارنٹی جمع کروانے کی پابند ہے، اور کمپنیاں فائیو جی لائسنس کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے بینک گارنٹی جمع کروائیں گی۔ حکام نے وضاحت کی ہے کہ لائسنس کی شرائط کے مطابق ہر کمپنی ایک ہزار نئی ٹیلی کام سائٹس لگانے کی پابند ہے، جبکہ دور افتادہ کم کوریج والے علاقوں میں 200 سائٹس لگانے کی بھی پابندی ہے۔

نیلامی کا عمل اور حکومت کو حاصل ریونیو

مزید بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے حال ہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل کیا۔ پی ٹی اے نے 597 میگاہرٹز میں سے 480 میگاہرٹز سپیکٹرم نیلام کیا، اور فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے حکومت کو 510 ملین ڈالر ریونیو حاصل ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...