گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرپرسن پیمرا عنبرین جان کی ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرپرسن پیمرا عنبرین جان سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، میڈیا کے کردار اور موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بنوں پہنچ گئے ، وزیر اعظم بھی جائیں گے ، اہم فیصلے متوقع : سیکیورٹی ذرائع
پیمرا کے کردار کی اہمیت
گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، گورنر خیبرپختونخوا نے پیمرا کے کردار کو سراہتے ہوئے ادارے کی کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں پیمرا کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لیے ادارے کا فعال کردار انتہائی اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں ای کامرس یا آن لائن کاروبار کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
صحافت کی رہنمائی کا کردار
انہوں نے کہا کہ میڈیا کو درست اور بروقت معلومات فراہم کرکے معاشرے کی مثبت رہنمائی کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
پیمرا دفتر کی بحالی کی گفتگو
ملاقات میں 2008 میں ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم ہونے والے پیمرا دفتر کی جلد بحالی پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ اس اقدام سے مقامی سطح پر میڈیا ریگولیشن اور سہولیات میں بہتری آئے گی۔
اقدامات کا جائزہ
چیئرپرسن پیمرا عنبرین جان نے اس موقع پر پیمرا کی جانب سے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ گورنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ عنبرین جان کی قیادت میں ادارہ مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔








