یو اے ای میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ پر دکانداروں کیخلاف کارروائیاں، 2 لاکھ درہم سے زائد جرمانہ

متحدہ عرب امارات میں قیمتوں پر سخت کارروائی

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی میں لبنان شامل ہے، ایرانی سپیکر نے لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے اپنا پرانا ٹویٹ بھی ری ٹویٹ کردیا

جرمانے اور خلاف ورزیاں

حکام کے مطابق حکومت نے بنیادی اشیاء کی قیمتیں بڑھانے پر تاجروں پر 2 لاکھ درہم سے زائد کے جرمانے عائد کیے ہیں۔

اماراتی حکام نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافے کی شکایات موصول ہونے پر 7 ہزار سے زائد ریٹیلرز کا معائنہ کیا گیا، جس میں 567 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن میں زیادہ قیمت وصول کرنا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد

طلب میں اضافے کا فائدہ

وزارت کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد طلب میں اضافے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض تاجروں نے بلا جواز قیمتیں بڑھا دیں۔ اس دوران تاجروں، سپلائرز اور فروخت کنندگان کو 449 انتباہات جاری کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 7 ہزار 250 درہم کے جرمانے عائد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی بگرام ائیر بیس واپس لینے کی دھمکی پر افغان طالبان کا سخت ردعمل

قیمتوں کی نگرانی

حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ وزارت کے مطابق خوردنی تیل، انڈے، چاول، چینی، مرغی، دالیں، روٹی اور گندم کی قیمتیں حکومتی منظوری کے بغیر نہیں بڑھائی جا سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کی طرح یہاں انسان بدل جاتے ہیں

پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں تبدیلی

مزید بتایا گیا کہ گزشتہ دو دنوں میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، تاہم یہ اضافہ خلیجی حالات کے باعث ہے اور مارکیٹ میں ان اشیاء کی فراہمی کو بہتر بنا دیا گیا ہے۔

عوام کو یقین دہانی

وزارت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں موجود ہیں اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...