بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی
شوال کے چاند کی رویت
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے مختلف حصوں میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ خصوصاً بھارتی حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں مرکزی رویت ہلال کمیٹیوں، علما اور عوام نے آسمان کا بغور جائزہ لیا، تاہم کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی مستند شہادت موصول نہیں ہوئی۔ ملک کی متعدد رویت ہلال کمیٹیوں نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
حیدرآباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی مجلس علمائے دکن نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس اعلان کے بعد یہ طے پایا کہ پورے بھارت میں عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں اب عید 21 مارچ کو منائی جائے گی۔








