کویت کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی کی ریفائنریز پر ڈرون حملے، 13 درونز تباہ کر دیے : وزارت دفاع
کویت میں ڈرون حملے
کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی کی ریفائنریز پر ڈرون حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ خضدار، معصوم اور بے گناہ بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
حملے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے بتایا کہ مینا عبداللّٰہ اور مینا الاحمدی ریفائنریز میں سے ایک آپریشنل یونٹ کو آج صبح ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس سے محدود پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ متاثرہ یونٹس کی دیکھ بھال کویت نیشنل پیٹرولیم کمپنی کر رہی ہے۔ ایمرجنسی اور فوری ردعمل ٹیمیں فوری طور پر تعینات کی گئیں اور آگ کو اعلیٰ حفاظتی معیار کے مطابق قابو میں لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقے سے انکم ٹیکس وصولی میں 21 فیصد اضافہ
احتیاطی تدابیر
’’جنگ‘‘ کے مطابق کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے تصدیق کی کہ تمام احتیاطی اقدامات کیے گئے تاکہ عملے کی حفاظت اور ریفائنریز کی سیکیورٹی برقرار رہے۔
دفاعی کارروائیاں
وزارتِ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کویت کے ایئر ڈیفنس سسٹمز نے فضائی حدود میں 18 دشمن ڈرونز کا پتہ لگایا اور 13 کو تباہ کر دیا۔








