فائیوجی کے اجراء سے آرٹیفشل اینٹلی جنس روڈ میپ پر تیز تر عملدرآمد ممکن ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فائیوجی سپکٹرم کے لائسنس کے اجراء پر اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: جو اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہتا ہے وہ کیا کرے؟ شیخ صالح بن حمید کا خطبہ حج میں اہم بیان
پاکستان کا ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تیز ترین دوڑ میں لیڈ لے رہا ہے۔ فائیو جی سپکٹرم کے اجراء سے نہ صرف طلباء کو مدد ملے گی بلکہ آئی ٹی بزنس بھی فروغ پائے گا۔ پنجاب آرٹیفشل اینٹلی جنس روڈ میپ جاری ہو چکا ہے۔
AI ڈلیوری یونٹ کا قیام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب AI روڈ میپ دنیا کا سب سے پہلا AI ڈلیوری یونٹ قائم کرنے جا رہے ہیں۔ فائیوجی کے اجراء سے آرٹیفشل اینٹلی جنس روڈ میپ پر تیز تر عملدرآمد ممکن ہوگا۔








