پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی
پنجاب میں پہلی سکل سٹی کی منظوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے سکل سٹی پراجیکٹ کیلئے تجاویز اور پلان طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشیں: ملک بھر میں 49 بچوں سمیت 104 شہری جاں بحق، 413 گھر تباہ ہوئے
سکل سٹی پراجیکٹ کی تفصیلات
سکل سٹی پراجیکٹ میں انڈسٹری کی ضروریات سے مطابقت رکھتی ہوئی ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ قائم ہوں گے۔ پنجاب میں اسکل ایجوکیشن کے اداروں کو سینٹر آف ایکسی لائنس بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش، سردی میں اضافہ
بین الاقوامی الحاق
پنجاب کے ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن بورڈ نے اسکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے اداروں سے الحاق کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل اور پریکٹیکل ایجوکیشن دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سال پرانی تقریر کے چند سیکنڈ کاٹ کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ہمیشہ فلسطین کا مقدمہ لڑا، چوہدری سالک حسین
نوجوانوں کی روزگار کی تیاری
نوجوانوں کو میٹرک کے بعد اچھے روزگار کے قابل بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ گرافک ڈیزائننگ، میڈیا پروڈکشن، فیشن ڈیزائننگ، ڈیٹا کوڈنگ، ٹورازم ایکسپرٹ کے ٹیکنیکل کورسز کرائے جائیں گے جبکہ انڈسٹریل الیکٹرکیشن، پلمبرنگ، سولر واٹر ہیٹنگ سسٹم، پروفیشنل شیف، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کی تعلیم بھی دی جائے گی۔
اساتذہ اور سلیبس کی ڈیزائننگ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے بہترین اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے صنعتی اداروں کے ماہرین کو سلیبس ڈیزائن کرانے کی ہدایت کی ہے۔








