کہ آج عید ہے شعلوں کو شبنمی کر دے

غزہ کی عید

غزہ میں عید ہے، بچے خوشی مناتے ہیں
لہو سنے ہوئے کپڑوں میں گیت گاتے ہیں
وہ گا رہے ہیں کہ اے دو جہان کے مالک
زمین، دشت و جبل، آسمان کے مالک

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس کی کامیابی کے لیے دس ممکنہ وجوہات

خدا کی قدرت

اندھیری رات کو قندیل بھیج دیتا ہے
تو ابرہوں کو ابابیل بھیج دیتا ہے
ستم گری سے عداوت مزاج ہے تیرا
فلک نشین جہانوں پہ راج ہے تیرا

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کی امریکا کے اہم اراکین کانگریس سے ملاقاتیں

نبی کی مثالیں

عدو کی گود میں موسیٰ کو پالنے والے
سیاہ رات سے سورج نکالنے والے

یہ بھی پڑھیں: میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، موٹر وے بند

الہی مدد

ظلام بحر میں یونس کو پالتا ہے تو
بھنور سے نوح کی کشتی نکالتا ہے تو

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس: پی ٹی آئی کارکنوں کا روپ دھار کر کیا کرتی رہی؟ جانیں

فصل بہار

خزاں کا دور تیرے حکم سے ہو فصل بہار
تیری رضا ہو تو آتش کدے بنیں گلزار

یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈالر کی قدر میں کمی سے کیا فرق پڑے گا؟

ہماری فریاد

تیرا کرم ہو تو کعبے سے فیل رک جائے
ہو تیرا حکم تو دریائے نیل رک جائے
زمین پہ جھوٹے خداؤں کے ہم ستائے ہوئے
ہیں آسماں کی طرف دونوں ہاتھ اٹھائے ہوئے

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی 4 سال کی کم ترین سطح پر،پہلے چار ماہ شرح اوسطاً 8.67 فیصد رہی

پاک زمین

زمین پاک نجس ہاتھیوں سے ہے ویران
ہمارا پاک لہو ارض پاک پر قربان
فضا میں اڑتے ہوئے ہاتھیوں کی یہ چنگھاڑ
یہ خاک وخون میں غلطاں عزیمتوں کے پہاڑ

یہ بھی پڑھیں: ویمنز انڈر19 ٹی 20 ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گر گئی

خواب و حقیقت

گھروں کی قبر میں مدفون بے دوا بیمار
کئی گھروں پہ پڑی ہے پڑوس کی دیوار
لہو میں بھیگ کے سوکھے ہوئے بچھونوں کی
ہے التجا میرے ٹوٹے ہوئے کھلونوں کی

یہ بھی پڑھیں: پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے: ترجمان دفتر خارجہ

رحمت کی دعا

رحیم کھول تیرے رحم کے خزانے کو
سکوت بخش دے ہر توپ کے دہانے کو
بنا کے آگ سے ظلمت کے ساتھیوں کے لیے
پرند بھیج دے لوہے کے ہاتھیوں کے لیے

عید کی خوشیاں

چراغ طور اندھیروں میں کچھ کمی کر دے
کہ آج عید ہے شعلوں کو شبنمی کر دے
کلام: سرفراز بزمی

Categories: شاعری

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...