عید کا تہوار اخلاقی بلندی، رحمت اور باہمی ہمدردی کی علامت ہے: روس کے صدر پیوٹن کا پیغام
پیوٹن کی عید الفطر پر مبارکباد
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے عیدالفطر پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آٹے کا بحران، 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے سے 150 روپے تک مہنگا
نماز عید الفطر کی ادائیگی
روس کی مساجد میں بھی نماز عید الفطر کی گئی۔ ماسکو کیتھڈرل مسجد میں نماز عید کے اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
پیوٹن کا پیغام
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے عیدالفطر پر مسلمانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ "عید کا تہوار اخلاقی بلندی، رحمت اور باہمی ہمدردی کی علامت ہے۔ اسلامی ادارے خاندانی نظام کے استحکام اور نوجوان نسل کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وہ ریاستی اور عوامی اداروں کے ساتھ تعمیری تعاون و مکالمے میں مصروف ہیں اور حب الوطنی، تعلیم و تربیت اور انسانی ہمدردی پر مبنی اقدامات میں سرگرمِ عمل رہتے ہیں۔"








