دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے قوم کے نام پیغام جاری کر دیا
ایران کے سپریم لیڈر کا عیدالفطر کا پیغام
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے قوم کے نام پیغام جاری کر دیا ہے جس میں انہوں نے نئے ایرانی سال کو بہادری اور قومی اتحاد کا سال قرار دیا۔ انہوں نے تیسری مسلط کردہ جنگ میں ایرانی فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: فرسٹ پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو 2025 کا شاندار انعقاد، ملکی و غیرملکی کمپنیوں کی شرکت
دشمن کے مقاصد کو ناکام بنانا
تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کا پیغام میں کہنا تھا کہ دشمن نے قوم میں خوف اور مایوسی پھیلانے کیلئے حملہ کیا، لیکن دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔ ہماری باوقار قوم نے فوجی اور سیکیورٹی نوعیت کے تین بڑے مقابلوں کا سامنا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جھنگ کے سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں میں ہلال احمر کی امدادی سرگرمیاں جاری
ہمسایوں کے ساتھ تعلقات اور اتحاد
انہوں نے کہا کہ ہم ہمسایوں کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے خواہاں ہیں۔ لوگوں کے درمیان اتحاد مزید مضبوط ہو گا اور دشمن رسوا ہوں گے۔ اسرائیل ایران اور ہمسایہ ممالک کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کے لیے فالس فلیگ کی حکمتِ عملی استعمال کر رہا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے ساتھ تعلقات
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان تعلقات بہتر کریں، ہم دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں۔ ترکیہ اور عمان پر حملے ہم نے نہیں کیے، ان حملوں میں ایرانی فوج یا اتحادی ملوث نہیں ہیں۔








