عید خاندان، سماجی اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے: صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا مسلمانوں کے نام پیغام
عیدالفطر کی مبارکباد
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول نے امریکی مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔
صدر کا پیغام
’’جنگ‘‘ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’عیدالفطر خوشیوں کا تہوار ہے، جو مسلمانوں کو ایک ساتھ جوڑتا ہے۔ عیدالفطر خاندانی، سماجی اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے، یہ تہوار امریکہ میں مذہبی آزادی کے بنیادی اصول کی بھی یاد دہانی کراتا ہے۔‘‘
خلوص کے ساتھ مبارکباد
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ عید منانے والوں کو پر خلوص مبارکباد اور بابرکت عید کی دعا کرتے ہیں۔








