عراقی مزاحمت کاروں نے اربیل میں امریکی ایئر بیس پر ریڈار سسٹم کو تباہ کردیا

عراقی مزاحمت کاروں کا کامیاب حملہ

اربیل (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی مزاحمت کاروں نے اربیل میں امریکی ایئر بیس پر ریڈار سسٹم کو تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست بہار میں انتخابی نتائج پر راہول گاندھی کا ردعمل آ گیا

معلومات کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق، عراق میں سرگرم مزاحمتی گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اربیل میں واقع امریکی زیرِ انتظام ہریر ایئر بیس کے 3 اہم اور حساس مقامات کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ اس کے بعد وہاں امریکی فوجی سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی میں موروثیت کی کوئی جگہ نہیں پھر علیمہ خانم نے خود کیوں احتجاج کی کال دی؟ علی محمد خان کی مبینہ آڈیو لیک

امریکی فوجی نقل و حرکت میں کمی

ایرانی میڈیا کے مطابق بغداد میں موجود ایک نمائندے نے بتایا کہ مسلسل میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد اس اڈے سے امریکی فوجی نقل و حرکت تقریباً رک گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی : خواجہ آصف

حملوں کی شدت

’’جنگ‘‘ کے مطابق، عراق میں ایران کے حمایت یافتہ مسلح دھڑوں کے اتحاد ’’اسلامک مزاحمتی گروپ عراق‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران مربوط حملوں میں اڈے کے اہم انفرااسٹرکچر کو بارہا نشانہ بنایا گیا، جن میں مرکزی ریڈار سسٹم بھی شامل ہے، جو متعدد بار حملوں کے بعد تباہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 26 ویں ترمیم کی خوبصورتی عدلیہ کا احتساب، جو ججز کیسز نہیں سن سکتے گھر جائیں: وزیر قانون

امریکی فضائی سرگرمیوں میں کمی

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں اربیل اڈے پر امریکی فضائی سرگرمیاں تقریباً 95 فیصد تک کم ہو گئی ہیں، اور لاجسٹک پروازیں بھی بڑی حد تک معطل ہو چکی ہیں۔ امریکی افواج اب محدود نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹرز کے بجائے ڈرونز پر انحصار کر رہی ہیں۔

بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ

اسی طرح بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اندر واقع وکٹوریہ بیس پر بھی میزائل حملے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس میں مبینہ طور پر امریکی اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچنے کی بات بھی کی گئی ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...