ایران نے ایک کروڑ ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا

ایران کا نیا بینک نوٹ

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور نقد رقم کی قلت پر قابو پانے کے لیے 10 ملین ریال (ایک کروڑ ریال) کا نیا بینک نوٹ جاری کر دیا ہے، جو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا کرنسی نوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے ایٹمی پلانٹس اور متعلقہ تنصیبات کتنی اور کہاں ہیں؟

نئے نوٹ کی خصوصیات

فنانشل ٹائمز کے مطابق بینکوں نے اس ہفتے نئے گلابی رنگ کے نوٹ کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ ایک کروڑ ریال کی مالیت تقریباً سات امریکی ڈالر بنتی ہے۔ تاہم شہریوں کی بڑی تعداد کی جانب سے اے ٹی ایمز سے رقم نکلوانے کے لیے طویل قطاریں دیکھی گئیں، جبکہ کئی مقامات پر کیش جلد ختم ہو گیا۔

تاریخی ورثہ

نئے نوٹ پر تاریخی ورثے کی عکاسی کی گئی ہے، جس کے ایک جانب جامع مسجد یزد جبکہ دوسری جانب بام سیٹاڈل کی تصاویر شامل ہیں۔ اس سے پہلے فروری میں پانچ ملین ریال کے نوٹ جاری کیے گئے تھے۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...