مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے 2026 کے الیکشن ہارنے کی پیشگوئی کردی

مشاہد حسین سید کی پیشگوئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی سیاستدان و چیئرمین پاک چائنہ انسٹی ٹیوٹ مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے 2026 کے الیکشن ہارنے کی پیشگوئی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل پریس کلب انتخابات، نائب صدر کی نشست پر احتشام الحق 1202 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے

امریکہ کی جنگیں اور نتائج

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ انہوں (امریکہ) نے ایشیا میں کبھی کوئی جنگ نہیں جیتی، کوریا، ویت نام، لاوؐس، کمبوڈیا، افغانستان، عراق اور ایران کی مثالیں آپ کے سامنے ہیں لیکن وہ کبھی نہیں سیکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: چڑیاولہ سے پکی سڑک اس گاؤں کو جاتی تھی، دور افق پر آزادکشمیر کی پہاڑیوں کا درشن بھی دل کو بھاتا تھا، دماغ کا کیڑ اسے چین نہیں لینے دیتا تھا۔

ٹرمپ کی گفتگو اور جنگوں کی عادت

مشاہد حسین کا مزید بتانا تھا کہ گزشتہ دنوں آئرش وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے بڑی دلچسپ بات کہی تھی کہ ہمیں جنگوں کی عادت پڑگئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مارکن ٹوئن ایک معروف امریکی مصنف تھے، انہوں نے لکھا کہ اللہ نے جنگیں تخلیق کی ہیں تاکہ امریکی دنیا دیکھ سکیں۔ ۱۵ اگست ۲۰۲۱ کو جب امریکہ افغانستان سے نکلا تو میں نے کہا تھا کہ یہ امریکی صدی کا اختتام ہے اور انہوں نے بھی کہا تھا کہ اب دوبارہ نہیں کریں گے لیکن بدقسمتی سے انہوں نے کچھ نہیں سیکھا۔

امریکی عوام کا ردعمل

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ امریکی لوگ جنگ سے خوش نہیں ہیں، صرف ۲۷ فیصد امریکی لوگ حمایت کر رہے ہیں۔ مڈٹرم الیکشن سے متعلق سوال کے جواب میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ اگر میں جواری ہوتا تو ابھی سے آپ کے ساتھ شرط لگانے کو تیار ہوں، نومبر 2026 میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن ہار جائیں گے، امریکی عوام نے سٹینڈ لیا اور صحیح سٹینڈ لے رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...