آج کے دن ہمیں پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کا عہد کرنا ہوگا: مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب کا یوم پاکستان پر پیغام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کے دن ہمیں پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کا عہد کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے مشترکہ تقریب، کمیونٹی کی بھی شرکت
پاکستان کی تاریخ میں اہمیت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی، قرارداد پاکستان علیحدہ وطن کے حصول کے لیے آزادی کی جدوجہد میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عماد کے بعد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
تحریک پاکستان کا آغاز
انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان ہی تحریک پاکستان کا نا قابل فراموش اور تاریخی آغاز سفر تھا، اتحاد، تنظیم، محنت اور دیانت ہی ترقی کے لیے رخت سفر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کیلئے ایک ساتھ دو خوشخبریاں
آزاد وطن کی جدوجہد
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیاں متقاضی ہیں کہ ہم آزادی کے حقیقی مقاصد کی طرف پیش رفت کریں، بین الاقوامی برادری میں باعزت مقام حاصل کرنے کے لیے قائد اعظمؒ کے افکار پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔
عزم و ہمت کا اظہار
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، یوم پاکستان پر وطن عزیز کو بانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق ڈھالنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔








