سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے: ایران کا دعویٰ
تہران کی خبر
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے ختم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں بڑا کریک ڈاؤن، ایک لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ
پرنس سلطان ایئر بیس کی اہمیت
تفصیلات کے مطابق پرنس سلطان ایئر بیس امریکی فوجی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے۔ ترجمان ختم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ پرنس سلطان ایئر بیس پر امریکی جاسوس طیاروں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ بحرین میں بھی امریکی ففتھ فلیٹ کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایران کی پاسداران انقلاب کا موقف
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ’’امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا تو ہم بھی بجلی کے نظام کو نشانہ بنائیں گے۔ کسی بھی خطرے کا جواب اسی سطح پر دیا جائے گا۔ ایرانی پاور پلانٹس پر حملہ ہوا تو اسرائیلی بجلی گھر سمیت امریکی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے والے پاور پلانٹس کو نشانہ بنائیں گے۔‘‘








