قطر کے فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی
قطر کے فوجی ہیلی کاپٹر کا حادثہ
دوحہ (اے پی پی) قطر کے فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بورڈ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنز کی منظوری دے چکا، وفاقی حکومت کی منظوری سے تمام کرنسی نوٹس تبدیل کیے جائیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
حادثے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، قطر نے فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ’’اردو نیوز‘‘ کے مطابق قطر کی وزارتِ داخلہ نے بیان میں کہا کہ قطر کی سمندری حدود میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں اس کے 4 فوجی اہلکار، اور ایک فوجی سمیت 3 ترک شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور ساتویں آخری فرد کی ہلاکت کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بغیر رجسٹریشن ٹیکسی اور بائیک چلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
ہلاک ہونے والوں کی شناخت
اس سے قبل قطر کی وزارتِ دفاع نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے نام کیپٹن مبارک سالم دوائی المری، سارجنٹ فہد ہادی غانم الخیارین، کارپورل محمد ماہر محمد اور قطری مسلح افواج کے کیپٹن سعید ناصر سمیخ بتائے تھے۔
دیگر ہلاک شدگان
وزارتِ دفاع نے قطر-ترکیہ مشترکہ افواج کے میجر سنان تاشتقین اور 2 ترک شہریوں، سلیمان جیمرا قہرمان اور اسماعیل انس کی بھی حادثے میں ہلاکت کی شناخت کی ہے۔








