محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی
ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: غیرملکی اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کیخلاف درخواست 20ہزار جرمانے کیساتھ خارج
مغربی ہواؤں کا داخلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل بلوچستان کے جنوب مغرب سے داخل ہوگا، ہواؤں کا سلسلہ 27 مارچ کی رات شدت اختیار کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، دن کے اوقات میں ڈمپرز کا شہر میں داخلہ بند
بارش کے متوقع مقامات
رپورٹ کے مطابق بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش متوقع ہے، کراچی میں 26، 25 اور 28 مارچ کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
موسمی حالات کی تفصیلات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے، مختلف مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔








