پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی عمران خان رہائی فورس تشکیل دینے کی مخالفت
پی ٹی آئی رہنماؤں کی ٹاسک فورس مخالفت
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد سینئر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی مخالفت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا
سینئر قیادت کی رائے
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اپنی رائے سے آگاہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں چاند رات کو بینک ڈکیتی، ڈاکو 400 تولہ سونا اور 13 لاکھ ستر ہزار روپے نقدی لے اڑے
مشکل وقت اور مذاکرات کا راستہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دنیا اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے، ٹاسک فورس کی جگہ مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے۔ سینئر قیادت نے مشورہ دیا کہ اس بار اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی تو پارٹی کو شدید نقصان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بہاولپور سمیت 3 شہروں پر میزائل حملہ کر دیا
احتجاج کا راستہ اور اس کے اثرات
قیادت نے کہا کہ موجودہ حالات میں احتجاج کا راستہ اپنانا کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا، ٹاسک فورس کا کام احتجاج ہی ہوگا، موجودہ وقت میں احتجاج کرنا ورکرز کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ کا اعلان
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 19 اپریل کو بانی رہائی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔








