لودھراں کے قریب تیز رفتار کی کئی بوگیاں الٹ گئیں
حادثہ کی اطلاع
لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) آدم واہن کے قریب تیز گام ٹرین کی کئی بوگیاں الٹ گئیں جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں چانکیہ نے سیاست میں عیاری، مکاری اور وعدہ خلافی کو جائز قرار دیا تھا، یہ وہ ہتھیار ہیں جو آج دنیا بھر میں استعمال کیے جا رہے ہیں
حادثے کی تفصیلات
پشاور سے کراچی جانیوالی تیز گام ایکسپریس کو بہاولپور اور لودھراں کے درمیان میں آدم واہن کے قریب حادثہ پیش آیا۔ بوگیوں کا ہک ٹوٹنے سے ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کے ڈبوں کو جوڑنے والا ہک اچانک ٹوٹ گیا جس کے باعث انجن کے ساتھ جڑے ہوئے سات ڈبے آگے کی جانب نکل گئے جبکہ پیچھے موجود بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔
امدادی کارروائیاں
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، پولیس، اور انتظامیہ کی طرف سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ کر لوگوں کو ڈبوں سے نکال رہی ہے۔ عید کی وجہ سے ٹرین میں کافی زیادہ رش تھا جس کی وجہ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔








