یہ نیتن یاہو کی بقاء کی جنگ ہے لیکن بوجھ 8 ارب انسان اٹھا رہے ہیں، قتل عام کے اس نظام کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے :رجب طیب اردوان

ترک صدر کا بیان

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یہ جنگ اسرائیل کی ہے مگر قیمت پوری دنیا ادا کر رہی ہے۔ ہم اپنے لیے بچھائے گئے جال میں نہیں پھنس رہے ہیں۔ ترکی مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے دوران نہایت محتاط اور دانشمندانہ حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے، برادرانہ اور ہمسایہ تعلقات کو بھی برقرار رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فائز عیسیٰ کا دہشت گردوں کے حملے کے دوران کوئٹہ میں شہید ہونے والے انسپکٹر کو خراج عقیدت

انقرہ میں خطاب

ترک میڈیا کے مطابق انقرہ میں کابینہ اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ہم اپنے لیے بچھائے گئے جال میں نہیں پھنس رہے اور ہم پرعزم ہیں کہ آگ کے اس دائرے سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ؛ وزیراعظم کی لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر آمد

جنگ کی حقیقت

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ گزشتہ 25 دنوں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ یہ جنگ اسرائیل کی ہے مگر اس کی قیمت پوری دنیا ادا کر رہی ہے، یہ نیتن یاہو کی بقاء کی جنگ ہے لیکن اس کا بوجھ 8 ارب انسان اٹھا رہے ہیں۔ خطے کے امن اور انسانیت کے مفاد میں نیتن یاہو کی قیادت میں چلنے والے قتل عام کے اس نظام کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

مؤقف اور اقدامات

انہوں نے زور دیا کہ ہر ملک کو جرأت مندانہ اور فعال مؤقف اختیار کرنا ہوگا، اسرائیل کے غیر لچکدار، حد سے زیادہ مطالبات پر مبنی اور سخت رویئے سے سفارتی حل کی کوششوں کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔ ترکی ایران میں امن کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ امریکہ اسرائیل کی ایران جنگ نے خطے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، جنگ سے توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، اور جنگ کے باعث ترک معیشت کو ہونے والے نقصان کے سدباب کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...