وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، علاقائی امن کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال
ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا، ملزمان کو معاف کردیا ہے، دفاع میں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کا عدالت میں بیان
عالمی و علاقائی امن کی کوششیں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان رابطے میں عالمی و علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اب تو جج تقرری کا اختیار جوڈیشل کمیشن کا ہے، جسٹس محمد علی مظہر
سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی
سعودی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا، رہنماؤں نے خطے کی سلامتی کو درپیش خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر زمان خان انجری کا شکار، پی ایس ایل میں شرکت مشکوک
پاکستان کی مذاکرات کی خواہش
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان جاری بحران کے خاتمے کے لئے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کے لئے تیار ہے، اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لئے باعث فخر ہے، خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے لئے مذاکرات ضروری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ساجد خان نے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافیاں اپنے بیٹوں کے حوالے کر دیں
مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کوششیں
وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا تھا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی سے مشروط جامع تصفیے کے لئے مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔
نتیجہ خیز مذاکرات کی میزبانی
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کے لئے میربانی کے حوالے سے تیار ہے اور اسے اعزاز سمجھتا ہے۔








