بین الاقوامی قانون مردہ ہو چکا ہے: عباس عراقچی
ایران کا بین الاقوامی قانون پر بیان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون مردہ ہو چکا ہے، غزہ اور یوکرین کے معاملے پر مغرب کا معیار دوغلا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشعال یوسفزئی کے لیے پی ٹی آئی ٹکٹ کا معاملہ، بلال غوری نے مریم ریاض وٹو کو وضاحت پر نئے امتحان میں ڈال دیا
مغربی دوغلے معیار پر تنقید
روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق، عباس عراقچی نے کہا کہ مغرب کا دوغلا معیار ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے پر خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
جرمن صدر کا بیان
ایرانی وزیر خارجہ نے جرمن صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خاموشی توڑ کر ایران کے خلاف غیرقانونی جنگ کی مذمت کرنے پر سراہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے حقوق کی پاسداری پر خاص فوکس کیا جا رہا ہے: چیئرمین ٹاسک فورس
قانون کی حکمرانی کی اہمیت
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے والوں کو بھی قانون کی پامالیوں پر آواز اٹھانی چاہیے۔
جرمن صدر کا تنقیدی بیان
واضح رہے کہ جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے امریکا کی ایران جنگ کو تباہ کُن سیاسی غلطی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
برلن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ایران جنگ شروع کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔








