ایم کیو ایم نے فوری طورپر 28ویں ترمیم لانے کا مطالبہ کردیا
ایم کیو ایم کا 28ویں ترمیم کا مطالبہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے فوری طور پر 28ویں ترمیم لانے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے والد تنہائی، اندھیرے اور ظلم کا شکار ہیں لیکن کوئی ڈیل نہیں کریں گے” عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو
پریس کانفرنس کا انعقاد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں 28ویں ترمیم فوری طور پر لائی جائے، منتظر ہیں 28ویں ترمیم میں عوام کو خوشخبری دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے دوران کوئی اظہار ناراضی نہیں کیا، پی ٹی آئی رہنما کی وضاحت
عوام کے حقوق کا تحفظ
وزیراعظم کا ساتھ دینے کیلئے ایم کیو ایم نے کچھ نہیں مانگا، عوام کو حق دینے کیلئے آئین سازی کی گئی۔ پاکستان کے عوام سے درخواست ہے کہ متحد ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے آرمی چیف عبدالرحیم موسوی بھی امریکی واسرائیلی حملوں کا نشانہ بن گئے
علاقائی جنگ کے اثرات
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ ہمارے دروازے تک پہنچ چکی ہے۔ کسی کو اندازہ نہیں کہ جنگ کے خطے پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ پاکستان ثالثی اور مذاکرات کیلئے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: التوا صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا،التوا مانگنا ہو تو آئندہ عدالت میں نہ آنا،سپریم کورٹ کی پراسیکیوٹر کو تنبیہ
ملک کی سلامتی میں عوام کا کردار
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ پتہ نہیں آئندہ دنوں میں خطے کی کیا صورتحال ہوگی۔ جنگی حالات میں عوام بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، جبکہ پاک فوج ہر صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دوبارہ مطالبہ
خالد مقبول صدیقی نے دہرایا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں 28ویں ترمیم فوری طور پر لائی جائے، ہم منتظر ہیں کہ عوام کو خوشخبری دی جائے۔








