آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
موسمی صورتحال کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد اور گردونواح سمیت چاروں صوبوں کے متعدد اضلاع میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ شام کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میزاب گروپ کا عمرہ سیزن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد عمرہ زائرین کی خدمت کا اعزاز ملنے پر اظہارِ تشکر
خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر، باجوڑ، لکی مروت، بنوں، کرک، ہنگو، کوہاٹ میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ پشاور، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، مردان، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، بونیر، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، کالام، سوات میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ذ را مڑ کر ایک نظر جوانی کے بھرپور خط و خال پر تو ڈالیں۔ دل ناداں کے ہاتھوں بے بس و مجبور۔ لکھ چکے قصۂ فراق و غم جو جواب نہ لائے تو نامہ بر کا قصور؟
وسطی پنجاب میں موسمی حالات
شام کو رات کو راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، نورپور تھل، گجرات، گوجرانوالہ میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ لاہور، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، ساہیوال، بہاولنگر میں بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
سندھ اور بلوچستان کی موسمی صورتحال
سندھ کے اضلاع سکھر، خیر پور، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں خاران، خضدار، کیچ، پنجگور میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، ژوب، بارکھان، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔








