وفاق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کیلئے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کردی
وفاقی حکومت کا بڑا اقدام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کے لیے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں کھانا چوری کا الزام لگا کر خواتین کی تلاشی، معاملہ بگڑنے پر 2 گروپوں میں شدید لڑائی، پلیٹوں اور چمچوں کے استعمال سے 8 افراد زخمی
بجٹ میں کٹوتی کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ پر 100 ارب روپے کا کٹ لگا دیا۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ایس ڈی پی میں کٹوتی کی تصدیق کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی آج چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدےکا حلف اٹھائیں گے
احسن اقبال کا بیان
احسن اقبال نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں 10 فیصد کٹوتی کی گئی ہے، تمام ترقیاتی منصوبوں پر 10 فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔
مالی سال کے بجٹ کے اثرات
واضح رہے کہ رواں مالی سال کے لیے پی ایس ڈی پی کی مد میں ترقیاتی بجٹ ہزار ارب روپے رکھا گیا تھا۔ کٹوتی کے بعد رواں مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 900 ارب روپے رہ گیا۔








