پاکستان کی سیاست میں تحریک انصاف اور تحریک تحفظ آئین مکمل طور پر غیرمتعلقہ ہو چکے ہیں،کلرکوں کو لیڈر بنا دیا گیا ہے، فواد چودھری

فواد چودھری کی تشویش

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں تحریک انصاف اور تحریک تحفظ آئین مکمل طور پر غیرمتعلقہ ہو چکے ہیں۔ بدقسمتی سے ایسے لوگوں کو پارٹی ادھار کے مال کے طور پر تھما دی گئی ہے جن کی سوچ ان کے پاؤں سے آگے کی ہے ہی نہیں، جن کا تمام تر فوکس ان کے غیر اہم عہدے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی مہک ملک بھی پی ایس ایل فرنچائز کی مالک بن گئی ؟

سیاسی تجربے کی کمی

انہوں نے کہا کہ انہیں نہ تنظیم کا کوئی تجربہ ہے نہ ملکی اور بین الاقوامی حالات کا کوئی ادراک۔ ان لوگوں کو زیادہ سے زیادہ کلرک ہونا چاہئے، وہ لیڈر بنے ہوئے ہیں۔ عمران خان کی غیر آئینی، غیر قانونی قید کو ہزار دن سے اوپر ہو چکے ہیں اور ان لوگوں کو کچھ پتہ نہیں کہ کیا کرنا ہے؟ خیبر پختونخوا سیاسی اور انتظامی طور پر مکمل بیٹھ گیا ہے۔ قوم پرست اور فرقہ ورانہ مفادات پاکستان اور پارٹی کے مفادات کو تہہ و تیغ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران کے ٹی وی سٹیشن پر حملہ کردیا

عہدوں کی اہمیت

چھوٹے لوگوں کو بڑے عہدے دینے سے عہدوں کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے اور یہ ہم دیکھ رہے ہیں۔ اب بھی تحریک انصاف کے اصل لوگوں کو کہتا ہوں کہ مایوسی ختم کریں اور ایک نقطہ عمران خان کی رہائی پر لائحہ عمل بنائیں۔ موجودہ لوگوں سے نہ کچھ ہوا نہ کچھ ہو گا اور ہم عوام کو نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی اگلی نسلوں کے غلام بنا دیں گے۔

عمران خان کی رہائی

فواد چودھری نے مزید کہا کہ عمران خان کی رہائی واحد مسئلہ نہیں لیکن یہ سب سے اہم مسئلہ ہے۔ عمران خان کا مطلب ہے عوام کے ووٹ کی حکمرانی اور کسی بھی جدید معاشرے کی پہلی شرط یہ ہے کہ حکومت عوام بنائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...