پی ایس ایل 11 کے آغاز میں صرف ایک دن باقی، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس
پی ایس ایل 2026 کا آغاز قریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے آغاز میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ ایونٹ کے آغاز سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں کوئی نیا آپریشن نہیں کرنے جا رہے، بھارت چھپ کر وار کر رہا ہے : طلال چودھری
کنگزمین کی تیاری
حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ تمام کھلاڑی ایک دوسرے سے جلد گھل مل جائیں اور ایک مضبوط ٹیم بن کر کھیلیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی ایک اور بڑی کامیابی ہالی ووڈ فلم “مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ” میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ خدمات پیش
راولپنڈی کا عزم
راولپنڈی کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ یہ ایک اچھا ٹورنامنٹ ہوگا اور سب کی کوشش ہوگی کہ اچھا کھیل پیش کریں۔ پی ایس ایل مستقبل میں مزید کامیاب ہوگی اور لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پالتو جانوروں کو مار کر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والی خاتون گرفتار
ملتان سلطانز کا عزم
ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے، کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل پیش کریں۔ ملتان ایک اچھی ٹیم ہے، تمام کھلاڑی اچھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے مزید 1000 خیمے اور ادویات بھیجنے کا اعلان
لاہور قلندرز کی پختہ تیاری
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 کی تیاری بہترین رہی ہے اور ٹیم اچھا مقابلہ کرے گی۔ گزشتہ 10 سال پی ایس ایل کے کامیاب سال رہے ہیں اور مستقبل میں بھی لیگ میں اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ ایک فاشسٹ حکومت ہے، منتخب اراکین کی تذلیل نہ صرف جمہوری اقدار کی نفی ہے بلکہ یہ ملکی سیاسی تاریخ کا ایک سیاہ باب بھی ہے، اسد قیصر
پشاور زلمی کی خواہشات
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ شائقین کو مس کریں گے، لیکن ٹیم بہترین کرکٹ کھیل کر ٹی وی پر شائقین کے لیے دلچسپ مقابلہ پیش کرے گی۔
افتتاحی میچ کی تفصیلات
واضح رہے کہ پی ایس ایل 2026 کا افتتاحی میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔








