ایران ڈیل چاہتا ہے لیکن بولنے سے ڈر رہا، دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، ایک جنگ جیت رہے ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر کی ایران سے متعلق بیانات

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن بولنے سے ڈر رہا ہے، ہم نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، اور اب ایک جنگ جیت بھی رہے ہیں۔
 

ایرانی قیادت کی خواہشات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی رہنما شدید خواہش رکھتے ہیں کہ معاہدہ طے پا جائے لیکن اندرونی و بیرونی نتائج کے خوف سے وہ ایسا نہیں کر پا رہے، وہ یہ کہنے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں ان کے اپنے لوگ انہیں مار نہ دیں، ایرانی قیادت کو یہ بھی خوف ہے کہ اگر معاہدہ نہ کیا تو ہم انہیں نہ مار دیں۔

ایران میں جنگ کی حالت

انہوں نے کہا کہ ایران کے تمام رہنما صدر بننے کے خواہش مند ہیں، ایک رہنما نے کہا میں سپریم لیڈر نہیں بننا چاہتا، ایسے ہی ٹھیک ہوں، ہم ایران میں جنگ مکمل کرنے کے قریب ہیں، بی ٹو بمبار طیاروں نے ایرانی جوہری تنصیبات، نیوی، فضائیہ سب کو تباہ کردیا۔

اوباما اور ایران کی جوہری خواہشات

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوباما نے ایران کی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی خواہش کو ممکن بنایا لیکن یہ خواہش ناکام ہوگی۔

جنگ اور انتخابات

امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں اور ایک جنگ جیت بھی رہا ہوں، فیک نیوز کو دیکھیں تو لگتا ہے جیسے ہم جنگ ہار رہے ہیں، میرے خلاف 94 فیصد جعلی خبریں چلائی گئیں پھر بھی الیکشن جیت گیا۔
 

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...