آئی ایم ایف نے پاکستان کو میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز ڈرافٹ بھیج دیا

آئی ایم ایف کا ڈرافٹ فراہم کرنا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کو میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کا ڈرافٹ فراہم کر دیا ہے۔ اس ڈرافٹ پر اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد سٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پختونخوا نے سب سے زیادہ لاشیں اٹھائیں، وہیں دہشتگردوں کیخلاف اقدامات پر سیاست ہو رہی ہے، طارق فضل چوہدری

تکنیکی وفد کی آمد

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد آئندہ ماہ کے آخری ایام میں پاکستان آئے گا تاکہ 2026-27 کے بجٹ پر مذاکرات مکمل کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار ستیش شاہ چل بسے

ڈرافٹ میں اہداف کی تفصیلات

ڈرافٹ میں وزارت خزانہ، وزارت توانائی، وزارت پٹرولیم اور ایف بی آر کے لیے اہداف مقرر کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ اوگرا، نیپرا، ایس ای سی پی، صوبائی انتظامیہ اور زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے نئے اہداف بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں ممکنہ امریکی مداخلت پر اسرائیل میں ہائی الرٹ

MEFP پر اتفاق رائے

ذرائع نے بتایا ہے کہ MEFP پر متفق ہونے کے بعد ڈرافٹ آئی ایم ایف کو واپس ارسال کیا جائے گا، تاہم گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کو ایڈجسٹ کرنے کا حکومتی پلان MEFP کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

بجٹ کی تیاری میں معاونت

ٹیکنیکل مشن آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں مکمل معاونت فراہم کرے گا اور 2026-27 کے بجٹ میں تمام تر آئی ایم ایف کے تخمینوں اور اسٹڈی کی بنیاد پر تیاری کی جائے گی۔ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد مئی کے دوران تک پاکستان میں قیام کرے گا تاکہ بجٹ کی تیاری میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...