30 سالہ بھارتی اداکارہ ہرشل کالیا سڑک حادثے میں چل بسیں

بھارتی اداکارہ ہرشل کالیا کا ٹریفک حادثے میں انتقال

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ اداکارہ اور ماڈل ہرشل کالیا گزشتہ دنوں جے پور میں پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کل، پی پی امیدوار دستبردار

حادثے کی تفصیلات

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پیر کی رات 11 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جب ہرشل کالیا کام سے واپس گھر جا رہی تھیں۔ اس دوران اِن کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر اُلٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ارکان کانگریس کا پاکستان سے متعلق لکھا گیا خط صدر بائیڈن کو موصول ہونے کی تصدیق

طبی امداد اور تحقیقات

اداکارہ کی گاڑی تیزی سے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے دور جا گری، مقامی افراد نے فوری طور پر گاڑی سیدھی کر کے اداکارہ کو باہر نکالا اور نجی اسپتال منتقل کیا تاہم شدید سر کی چوٹوں کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہلِ خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے، حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پیشہ ورانہ کیریئر

واضح رہے کہ ہرشل کالیا ویب سیریز ’کرائم نیکسٹ ڈور‘ میں کام کر چکی ہیں۔ وہ ایک نیوز چینل میں اینکر بھی رہیں اور متعدد راجستھانی گانوں میں مرکزی کردار ادا کیا، حالیہ دنوں میں وہ ماڈلنگ کے شعبے میں سرگرم تھیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...