ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ۔۔۔اوگرا کا مؤقف بھی آ گیا
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایل پی جی کی قیمت 350 سے 380 روپے فی کلو ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ نے سابق وفاقی محتسب توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کردیئے
ایل پی جی کمیٹی کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق کنوینر ایل پی جی کمیٹی علی حیدر کا کہنا ہے کہ قیمت بڑھانے میں مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈسٹری بیوٹرز بھی شامل ہیں، 130 روپے کلو قیمت میں اضافہ صرف دکانداروں کی جانب سے نہیں ہے۔
اوگرا کا ردعمل
دوسری جانب ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ہمیں کہیں سے قیمت بڑھنے کی اطلاع نہیں ملی، اگر دکاندار سرکاری قیمت سے زائد وصول کر رہے ہیں تو صوبائی حکومت کارروائی کرے۔ پورٹ قاسم پر موجود ایل پی جی جہاز کی 35 لاکھ کلو گیس سپلائی میں تاخیر سے بھی اوگرا کا تعلق نہیں۔








