اب تک 372 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور 1ہزار 826 ڈرون حملے ناکام بنا چکے ہیں، متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا فضائی دفاعی نظام کی کامیاب کارروائی

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی فضائی دفاعی افواج نے آج بھی ایران کی جانب سے داغے گئے 15 بیلسٹک میزائلوں اور 11 ڈرونز کو کامیابی سے روکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج مکمل طاقت کے ساتھ غزہ میں داخل ہوگی، نیتن یاہو کا اعلان

حملوں کا جائزہ

ترجمان کے مطابق حالیہ ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام 372 بیلسٹک میزائلوں، 15 کروز میزائلوں اور 1ہزار 826 ڈرونز کو ناکام بنا چکے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں مسلح افواج کے 2 اہلکار قومی فریضہ انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے، جبکہ مسلح افواج کے ساتھ خدمات انجام دینے والے ایک مراکشی شہری بھی جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ پاکستانی، نیپالی، بنگلہ دیشی، فلسطینی اور بھارتی شہریوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان نے آسمانی بجلی قابو کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیکنالوجی تیار کر لی

زخمیوں کی صورتحال

مجموعی طور پر 169 افراد زخمی بھی ہوئے، جن کی چوٹیں معمولی سے لے کر شدید نوعیت کی ہیں۔ زخمیوں میں متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان، ایتھوپیا، فلپائن، پاکستان، ایران، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، آذربائیجان، یمن، یوگنڈا، اریٹیریا، لبنان، افغانستان، بحرین، کوموروس، ترکیہ، عراق، نیپال، نائجیریا، عمان، اردن، فلسطین، گھانا، انڈونیشیا، سویڈن اور تیونس کے شہری شامل ہیں۔

وزارت دفاع کا عزم

وزارتِ دفاع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ملک کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، تاکہ قومی مفادات اور صلاحیتوں کا بھرپور دفاع یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...