عید پر دیا گیا وقفہ ختم ہوگیا، افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر آپریشن جاری ہے، ترجمان دفتر خارجہ
افغانستان میں آپریشن کی تازہ صورتحال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر آپریشن جاری ہے۔ عید پر دیا گیا وقفہ ختم ہوگیا، اور یہ آپریشن اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا، اگر تحریک انصاف کا مخصوص نشستوں کا حق نہیں تو دیگر جماعتوں کو بھی نہیں لینی چاہیں: حامد میر
آپریشن کا اثر
میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام کارروائیاں مکمل احتیاط سے کیں اور کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچایا۔ ٹی ٹی پی اور افغان عناصر کے حملوں میں فوجی کارروائیوں کے بعد نمایاں کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تفصیلات طلب کرلیں۔
بھارت کے وزارت خارجہ کے بیانات
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے بیانات غیر سفارتی اور مایوسی کے عکاس ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ کے متنازع بیان پر طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف تحمل، وقار اور ذمہ دارانہ سفارت کاری پر مبنی ہے۔
خلیجی ممالک پر حملے
انہوں نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک پر حملوں سے متعلق دعوؤں میں فالس فلیگ آپریشنز کے امکان کو رَد نہیں کیا جاسکتا۔








